انجینئر آغا وقارنے راؤ مل ملانی کا چیلنج قبول کرلیا

یہ گاڑی بغیر تل اور پٹرول پر چلائی جاسکے گی۔ خالصتاَ َ یہ گاڑی پانی پر ہی چلائی جائے گی۔


ویب ڈیسک August 07, 2012
یہ گاڑی بغیر تل اور پٹرول پر چلائی جاسکے گی۔ خالصتاَ َ یہ گاڑی پانی پر ہی چلائی جائے گی۔ فوٹو فائل

KARACHI: ایم این اے کے بھائی راؤ مل ملانی نے انجینئرآغا وقار کو چیلنج کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ مٹھی آکر اپنی پانی سے چلنے والی گاڑی چلا کر دےکھائیں اور انعام کے طور پر 50 لاکھ لے جائیں۔

وقار نے راؤ ملانی سے کہا ہے کہ ان کے پاس جتنی بھی گاڑیاں ہیں اس کی تفصیلات بتائی جائیں۔ ان تفصیلات کے مطابق میں کٹ لے کر مٹھی میں تمام گاڑیاں چل کر دونگا۔

یہ صرف مظاہرے کی حد تک نہیں ہوگا بلکہ آئندہ آنے والے سالوں میں تمام گاڑیاں، ٹریکٹرز اور جنریٹرز کو پانی پر چلایا جاسکتا ہے۔

جہاں تک 50 لاکھ کی بات ہیں میں گذارش کرتا ہوں کہ پانی کی گاڑی کی عمل کو سٹے بازی نہ سمجھا جائے۔ یہ ایک اجھا عمل ہیں اس کو اچھائی کی نظر سے دیکھا جائے۔ اس رقم کو مٹھی کے غریبوں اور مسکینوں میں بانٹ دیں۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ اگر وہ ناکام ہوگئے تو وہ اس عمل کو جاری رکھیں گے۔

وقار نے مزید کہا کہ میں نے اسلام آباد میں سب کو یہ کار چلا کر دیکھائی ہے اور اللہ نے میرا مقصد پورا کیا ہے۔ مجھے اس چیلنج میں بھی کامیابی ملے گی۔

یہ گاڑی بغیر تل اور پٹرول پر چلائی جاسکے گی۔ خالصتاَ َ یہ گاڑی پانی پر ہی چلائی جائے گی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں