اسٹیون اسمتھ 7 برس میں سست ترین سنچری بنانے والے پہلے آسٹریلوی بیٹسمین بنے

آسٹریلوی کپتان نے برسبین ٹیسٹ کی پہلی اننگز میں 261 بالز پر سنچری بنائی جبکہ مجموعی طور پر 326 بالز پر 141 رنز بنائے۔

آسٹریلوی کپتان نے برسبین ٹیسٹ کی پہلی اننگز میں 261 بالز پر سنچری بنائی جبکہ مجموعی طور پر 326 بالز پر 141 رنز بنائے۔ فوٹو: اے ایف پی

آسٹریلوی کپتان اسٹیون اسمتھ 7 برس میں سست ترین ٹیسٹ سنچری بنانے والے پہلے آسٹریلوی بیٹسمین بن گئے۔

اسٹیون اسمتھ نے انگلینڈ کے خلاف جاری برسبین ٹیسٹ کی پہلی اننگز میں 261 بالز پر سنچری بنائی جبکہ مجموعی طور پر 326 بالز پر 141 رنز بنائے، واضح رہے کہ آخری مرتبہ 2010 میں نیوزی لینڈ کے خلاف میچ میں سائمن کیٹچ نے 262 گیندوں پر تھری فیگر اننگز بنائی تھی۔


دلچسپ بات یہ ہے کہ آسٹریلیا آج تک ایسا کوئی ٹیسٹ نہیں ہارا جس میں اسٹیون اسمتھ نے 220 یااس سے زائد گیندوں کا سامنا کیا ہو۔

 
Load Next Story