ارجنٹائنی فٹبالر لیونل میسی نے بارسلونا سے 2021 تک کا معاہدہ کرلیا
میسی آئندہ برس کسی دوسرے کلب میں جانے کیلیے آزاد ہوں گے۔
ارجنٹائنی اسٹرائیکر لیونل میسی نے کئی ماہ سے جاری افواہوں کا خاتمہ کرتے ہوئے بارسلونا سے معاہدے میں 2021 تک توسیع کا معاہدہ کرلیا۔
کلب حکام نے کہا ہے کہ 30 سالہ میسی نے مستقبل میں بھی ہمارے ساتھ جڑے رہنے کا فیصلہ کرلیا ہے لیکن اس حوالے سے ابھی معاہدے کی دستاویزات پر دستخط نہیں ہوئے ہیں ان کا پرانا معاہدہ 2018 میں مکمل ہوگا، میسی آئندہ برس کسی دوسرے کلب میں جانے کیلیے آزاد ہوں گے۔
گزشتہ روز صبح کلب نے نیا اعلامیہ جاری کرتے ہوئے میڈیا کو آگاہ کیا ہے کہ ایف سی بارسلونا اور لیونل میسی کے درمیان نئے معاہدے پر دستخط ہوگئے جس کی رو سے ارجنٹائنی اسٹرائیکر اب 2020-21 سیزن تک کلب کی نمائندگی جاری رکھیں گے، تاہم ان کے معاہدے میں 700 ملین یورو کی ' بائے آؤٹ ' شق رکھی گئی ہے، جو گذشتہ معاہدے میں 300 ملین یورو تھی، تاکہ دوبارہ نیمار کو کھونے جیسے معاملے سے بچاجاسکے، نئے معاہدے میں میسی کی آمدنی 5 لاکھ پاؤنڈ فی ہفتہ ہوگی، اس کے علاوہ انھیں معاہدہ دستخط کرنے پر 80 ملین پاؤنڈ بونس بھی ملے گا۔