حدیبیہ کیس کیلیے نیب کی اپیل پر سپریم کورٹ کا خصوصی بینچ قائم
چیف جسٹس نے جسٹس مشیرعالم کی سربراہی میں جسٹس فائزعیسیٰ اور جسٹس مظہرعالم پر مشتمل فل بینچ تشکیل دیدیا
سپریم کورٹ کے چیف جسٹس میاں ثاقب نثار نے حدیبیہ پیپر ملز کیس کھولنے سے متعلق نیب کی اپیل دوبارہ سماعت کیلیے مقرر کرتے ہوئے نیا بینچ تشکیل دے دیا۔
جسٹس مشیرعالم کی سربراہی میں جسٹس قاضی فائزعیسیٰ اور جسٹس مظہر عالم میاں خیل پر مشتمل فل بینچ منگل28 نومبر کودن12بجے کیس کی سماعت کرے گا۔ یہ تینوں ججز پاناما کیس سننے والے بینچ میں شامل نہیں تھے۔ اس سے پہلے جسٹس آصف سعید کھوسہ نے حدیبیہ کیس سننے سے معذرت کرلی تھی، ان کا کہنا تھا کہ وہ 5رکنی پاناما بینچ کے سربراہ کی حیثیت سے کیس سن چکے ہیں جبکہ نظر ثانی اپیل کی بھی سماعت کی تھی، رجسٹرار آفس نے غلطی سے ان کے سامنے مقدمہ لگادیا۔
واضح رہے کہ سپریم کورٹ میں آئندہ ہفتے اہم مقدمات کی سماعت کیلیے6 بینچ تشکیل دیے گئے ہیں۔