بادامی باغ واقعہ پیپلزپارٹی کےرکن پنجاب اسمبلی پرویز رفیق مستعفی

پنجاب حکومت دہشتگردوں کی پشت پناہی کررہی ہے، متاثرین کو 2،2 لاکھ روپے دینا مسئلے کا حل نہیں، پرویز رفیق

پنجاب حکومت دہشتگردوں کی پشت پناہی کررہی ہے، متاثرین کو 2،2 لاکھ روپے دینا مسئلے کا حل نہیں، پرویز رفیق. فوٹو فائل

پیپلز پارٹی کے ایم پی اے پرویز رفیق نے سانحہ بادامی باغ کے خلاف اسمبلی رکنیت سے استعفٰی دے دیا۔

ایکسپریس نیوز سے خصوصی بات چیت کے دوران پیپلز پارٹی کے اقلیتی رہنما پرویز رفیق نے کہا ہے کہ پنجاب حکومت اقلیتوں کے تحفظ میں ناکام ہوچکی ہے، اقلیتوں پر ہونے والے ظلم اور تشدد میں پنجاب حکومت بھی ملوث ہے اس لیے وہ پنجاب اسمبلی کی رکنیت سے مستعفی ہو رہے ہیں، انہوں نے کہا کہ پنجاب حکومت دہشتگردوں کی پشت پناہی کررہی ہے، متاثرین کو 2،2 لاکھ روپے دینا مسئلے کا حل نہیں۔


پرویز رفیق کا کہنا تھا کہ اقلیتوں کے ساتھ امتیازی سلوک کیا جارہا ہے اس ماحول میں وہ مسیحی برادری کی نمائندگی اسمبلی میں کرنے سے قاصر ہیں لہذا انہوں نے احتجاجا اپنا استعفٰی اسپیکر پنجاب اسمبلی کوبھجوا دیا ہے۔

واضح رہے کہ گذشتہ روز لاہور کے تھانہ بادامی باغ میں واقع لوہا مارکیٹ کی جوزف کالونی میں توہین رسالت کے مبینہ الزام پر سیکنڑوں مشتعل افراد نے علاقے کا گھیراؤ کرکے مسیحی برادری کے 178 مکانات، درجنوں رکشا و موٹرسائیکلیں اور دیگر املاک کو آگ لگادی تھی۔

Recommended Stories

Load Next Story