آرمی چیف وطن واپس پہنچ گئے آج وزیراعظم سے ملاقات کا امکان

ملاقات میں ملک میں امن و امان کی صورتحال کا جائزہ لیا جائے گا اور آئندہ کے لائحہ عمل پر بات ہو گی


ویب ڈیسک November 26, 2017
ملاقات میں امن و امان کی صورتحال کا جائزہ لیا جائے گا اور آئندہ کے لائحہ عمل پر بات ہو گی۔ فوٹو: فائل

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ بیرون ملک سے وطن واپس پہنچ گئے ہیں اور آج ان کی وزیراعظم شاہد خاقان عباسی سے ملاقات کا امکان ہے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ متحدہ عرب امارات کا دورہ مختصر کر کے وطن پہنچ گئے ہیں۔ ذرائع کے مطابق آرمی چیف کی آج وزیراعظم شاہد خاقان عباسی سے ملاقات کا امکان ہے۔ ملاقات میں ملک میں امن و امان کی صورتحال کا جائزہ لیا جائے گا اور آئندہ کے لائحہ عمل پر بات ہو گی۔ ذرائع کے مطابق حکومت کی جانب سے فوج کو حساس عمارتوں کی حفاظت کے لیے بلایا جا رہا ہے تاہم فوج کی تعیناتی تاحال نہیں ہوئی ہوئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: دھرنا پرامن انداز سے حل کیا جائے، آرمی چیف کا وزیراعظم کو فون

واضح رہے کہ آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کل وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کو فون کرکے اسلام آباد دھرنے کے معاملے کو پر امن انداز سے حل کرنے کی تجویز دی تھی۔ آرمی چیف نے وزیراعظم سے بات چیت میں کہا تھا کہ دونوں جانب سے تشدد سے گریز کیا جائے کیونکہ موجودہ صورت حال قومی مفاد اور ہم آہنگی کے خلاف ہے۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں