سانحہ بادامی باغوزیراعلیٰ پنجاب کا ہر متاثرہ خاندان کیلئے 5لاکھ روپے امداد کا اعلان

متاثرین کے گھروں کی دوبارہ تعمیر اور بحالی کے لیے جنگی بنیادوں پر کام کیا جائے، شہباز شریف


ویب ڈیسک March 10, 2013
متاثرین کے گھروں کی دوبارہ تعمیر اور بحالی کے لیے جنگی بنیادوں پر کام کیا جائے، شہباز شریف۔ فوٹو: فائل

NEW DELHI:

وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے بادامی باغ میں متاثرہ خاندانوں کی امداد 2 لاکھ سے بڑھا کر 5 لاکھ روپے کرنے کا اعلان کردیا۔


ایکسپریس نیوز کے مطابق متاثرین کی جانب سے مالی امداد پر تحفظات کے اظہار کے بعد وزیر اعلیٰ پنجاب نے ہر متاثرہ خاندان کیلئے مالی امداد 2 لاکھ روپے سے بڑھا کر 5 لاکھ روپے کردی ہے تاکہ متاثرہ افراد زندگی کی جانب دوبارہ لوٹ سکیں۔ اس سے قبل وزیر اعلیٰ پنجاب نے وزیر اعلیٰ ہاؤس میں سانحہ بادامی باغ کے سلسلے میں اجلاس کی صدارت کی جس کے بعد وزیر اعلیٰ نے بادامی باغ کا دورہ کیا، متاثرین کے گھروں کی دوبارہ تعمیر کا سنگ بنیاد رکھا۔


اپنے دورے کے دوران وزیراعلیٰ نے انتظامیہ کو حکم دیا کہ متاثرین کے گھروں کی دوبارہ تعمیر اور بحالی کے لیے جنگی بنیادوں پر کام کیا جائے اور جتنی جلدی ممکن ہو سکے متاثرین کو ان کے گھروں میں دوبارہ آباد کیاجائے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |