ملک بھر میں سوشل میڈیا ویب سائٹس 2 روز بعد بحال
بگڑتی ہوئی صورت حال کے باعث گزشتہ روز سماجی رابطوں کی سائٹس کو بند کردیا گیا تھا
اسلام آباد میں مذہبی جماعتوں کے دھرنے کے خلاف آپریشن کے بعد بگڑتی ہوئی صورت حال کے پیش نظر ملک بھر میں سوشل میڈیا ویب سائٹس 2 روز بعد بحال ہوگئیں۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق اسلام آباد میں مذہبی جماعتوں کا دھرنا ختم کرانے کے لیے شروع کیے گئے آپریشن کے بعد بگڑتی ہوئی صورت حال کے پیش نظر ملک بھر میں سوشل میڈیا ویب سائٹس بند کی گئیں تھیں جو بحال کردی گئیں ہیں جب کہ پیمرا نے بھی تمام نیوز چینلز کی نشریات بحال کرنے کا حکم دیدیا ہے۔
اس خبر کو بھی پڑھیں : ملک کے مختلف شہروں میں سوشل میڈیا سروسز بند
واضح رہے کہ گزشتہ روز پیمرا نے تمام نیوز چینلز کو آف ایئر کرنے کا حکم دیا تھا جس کے بعد کراچی سمیت ملک کے مختلف شہروں میں ایکسپریس نیوز اور دیگر چینلز کی نشریات بند کردی گئی تھیں جب کہ کچھ ہی دیر بعد سماجی رابطوں کی سائٹس کو بھی بندکردیا گیا تھا۔