کراچی بادامی باغ واقعے کے خلاف مظاہرین کی ہنگامہ آرائیپولیس کی شیلنگ

پتھراؤ سے کئی گاڑیوں اور مارکیٹوں کو نقصان پہنچا جبکہ چندجرائم پیشہ افراد نے گاڑیوں سے قیمتی سامان بھی چوری کرلیا۔


ویب ڈیسک March 10, 2013
پولیس کے لاٹھی چارج اور شیلنگ کے باعث زینب مارکیٹ میں بھگدڑ مچ گئی۔ فوٹو : ایکسپریس

بادامی باغ واقعے کے خلاف پریس کلب کے سامنے احتجاج کے بعد مشتعل افراد کی جانب سے ہنگامہ آرائی کے نتیجے میں علاقہ میدان جنگ بن گیا۔

پریس کلب کے سامنے بادامی باغ واقعے کے خلاف احتجاج کے بعد مشتعل افراد نے فواراہ چوک پر ہنگامہ آرائی شروع کردی، نامعلوم افراد کی جانب سے پتھراؤ کے نتیجے میں کئی گاڑیوں سمیت اطراف کی مارکیٹوں کو بھی نقصان پہنچا، اس موقع پر چند شر پسند جرائم پیشہ افراد نے گاڑیوں سے قیمتی سامان بھی چوری کرلیا۔

پولیس نے صورت حال پر قابو پانے کیلئے لاٹھی چارج اور شیلنگ کی جس کے باعث زینب مارکیٹ میں بھگدڑ مچ گئی اور دکانیں بند کردی گئیں۔ پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے کئی افراد کو حراست میں بھی لے لیا ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز لاہور کے علاقے بادامی باغ میں مسیحی برادری کے 170 مکانات اور دیگر املاک کو نذر آتش کئے جانے کے خلاف ملک بھر میں احتجاج کا سلسلہ جاری ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |