پاک ایران گیس پائپ لائن منصوبے کا افتتاح پیر کو ہو گا

تقریب میں شرکت کےلئے 8 ممالک کے رہنماؤں کودعوت نامے بھیجے گئے ہیں۔

پاک ایران سرحد پر منعقد ہونے والی اس تقریب میں صدر آصف علی زرداری شرکت کے لئے کل ایران روانہ ہوں گے۔ فوٹو: فائل

امریکی مخالفت کے باوجود پاکستان نے پاک ایران گیس پائپ لائن منصوبے کو حتمی شکل دینے کا فیصلہ کر لیا اور اس منصوبے کا افتتاح پیر کو کر دیا جائے گا۔



پاک ایران سرحد پر منعقد ہونے والی اس تقریب میں صدر آصف علی زرداری شرکت کے لئے کل ایران روانہ ہوں گے۔ تقریب میں شرکت کےلئے 8 ممالک کے رہنماؤں کودعوت نامے بھیجے گئے ہیں۔ اس کےعلاوہ سینٹرل ایشین ممالک، گلف کاپریشن کونسل، افغانستان اورچین کوبھی تقریب میں شرکت کی دعوت دی گئی ہے۔


افغان صدر حامد کرزئی نے تقریب میں شرکت کرنے سے معذرت کر لی ہے، اس بات کا اندیشہ ہے کہ امریکی دباؤکی وجہ سے کچھ ممالک اس تقریب میں شریک نہیں ہوں گے، پاک ایران گیس پائپ لائن منصوبہ 15 ماہ میں مکمل کر لیا جائے گا۔

Recommended Stories

Load Next Story