تحریک انصاف کے جلسے گاہ ميں اسٹیج کی سیڑھی ٹوٹ گئی 7 افراد زخمی

سیڑھی گرنے کے باعث پارٹی کے مرکزی قائدین اسٹيج پر ہی پھنس گئے۔

کارکنان کے سیڑھی سے اترنے کے دوران سیڑھی اچانک زیادہ بوجھ برداشت نہ کر سکی اور کمزور ہونے کے باعث گر گئی۔ فوٹو: ایکسپریس

KARACHI:
تحریک انصاف کے کامیاب جلسے کے اختتام پر اسٹیج کی سیڑھی گر گئی جس کے باعث 7 کارکنان زخمی ہو گئے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان جلسے سے خطاب کرنے کے بعد سیڑھی سے اترے جس کے بعد دوسرے کارکنان کے سیڑھی سے اترنے کے دوران سیڑھی اچانک زیادہ بوجھ برداشت نہ کر سکی اور کمزور ہونے کے باعث گر گئی، سیڑھی گرنے کے باعث پارٹی کے مرکزی قائدین اسٹيج پر ہی پھنس گئے۔


زخمی افراد میں سے 2 کو شدید چوٹیں آئیں اور ایک کارکن کا بازو ٹوٹ گیا۔ واقعے کے بعد پارٹی کی صوبائی قیادت جن میں پرویز خٹک اور شوکت یوسف زئی شامل ہیں بھی اسٹیج پر موجود ہیں۔ ریسکیو کی امدادی ٹيمیں جلسے گاہ میں پہنچیں ہیں اور کرین کی مدد سے تحریک انصاف کے قائدین کو اسٹیج سے اتارا جائے گا۔

Recommended Stories

Load Next Story