چیف جسٹس نے بادامی باغ واقعےکا ازخود نوٹس لےلیا

چیف جسٹس نے آئی جی اور ایڈوکیٹ جنرل پنجاب کو طلب کرتے ہوئے واقعے کی رپورٹ طلب کرلی ہے۔


ویب ڈیسک March 10, 2013
لاہور:بادامی باغ جوزف کالونی میں مشتعل مظاہرین نے مسیحی بستی پر حملے کے بعد گھروں سے نکالے گئے سامان کو آگ لگارکھی ہے جبکہ ایک شخص نعرے لگارہا ہے ۔ فوٹو : ایکسپریس

KARACHI: چیف جسٹس نے لاہور کے علاقے بادامی باغ میں مسیحی برادری کے گھروں ، گرجا گھر اور دیگر املاک کو جلانے کے واقعہ کا از خود نوٹس لے لیا ہے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق چیف جسٹس پاکستان جسٹس افتخار محمد چوہدری نے رجسٹرار سپریم کورٹ کےآفس نوٹ پر نوٹس لیا، از خود نوٹس کی سماعت پیر کو سپریم کورٹ کا 3 رکنی بینچ کرے گا جس میں آئی جی اور ایڈوکیٹ جنرل پنجاب رپورٹ پیش کریں گے۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز لاہور کے علاقے بادامی باغ میں مشتعل افراد نے پولیس کی موجودگی میں مسیحی برادری کی آبادی جوزف کالونی پر حملہ کرکے 170 مکانات سمیت گرجا گھروں اور دیگر املاک کو نذر آتش کردیا تھا۔ جس کے خلاف ملک بھر میں احتجاج کیا جا رہا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں