کراچی میں احتجاج کرنے والے مظاہرین کے خلاف دہشت گردی کا مقدمہ درج

مقدمہ میں دہشت گردی ایکٹ، ہنگامہ آرائی، جلاؤ گھیراؤ اور املاک کو نقصان پہنچانے کی دفعات درج کی گئی ہیں

مقدمے میں دہشت گردی ایکٹ، جلاؤ گھیراؤ اور املاک کو نقصان پہنچانے کی دفعات شامل۔ فوٹو فائل

ایئر پورٹ پولیس نے اسٹارگیٹ پر ہنگامہ آرائی کرنے پر مظاہرین کے خلاف دہشت گردی ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کرلیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق کراچی ایئر پورٹ کے قریب اسٹارگیٹ پر گزشتہ روز ہنگامہ آرائی کرنے پر پولیس نے مظاہرین کے خلاف دہشت گردی ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کرلیا ہے، مقدمہ میں دہشت گردی ایکٹ، ہنگامہ آرائی جلاؤ گھیراؤ اور املاک کو نقصان پہنچانے کی دفعات درج کی گئی ہیں۔

اس خبر کو بھی پڑھیں : مختلف شہروں میں دھرنے اور ہڑتال


گزشتہ روز اسلام آباد دھرنے کو ختم کرنے کے لیے شروع کیے گئے آپریشن کے خلاف شہرقائد میں مختلف مقامات پر احتجاج کیا گیا جب کہ ہنگامہ آرائی کے دوران فائرنگ سے ایس ایچ او میمن گوٹھ زخمی ہوئے تھے، پولیس نے موقع سے 19 افراد کو بھی حراست میں لیا تھا۔

اس خبر کو بھی پڑھیں : کراچی میں پولیس سے جھڑپوں میں 16 مظاہرین زخمی

واضح رہے کہ گزشتہ روز اسلام آباد آپریشن کے خلاف شہرقائد میں نمائش چورنگی سمیت مختلف مقامات پر احتجاجی مظاہرے کیے گئے جب کہ اس دوران پولیس سے جھڑپوں میں متعدد مظاہرین بھی زخمی ہوگئے تھے۔
Load Next Story