یمن میں امریکی ڈرون حملہ القاعدہ کے 7 مبینہ شدت پسند ہلاک

جنوبی صوبے شبوا میں بغیر پائلٹ والے طیارے نے تین گاڑیوں پر میزائل داغ دیے۔


ویب ڈیسک November 26, 2017
جنوبی صوبے شبوا میں بغیر پائلٹ والے طیارے نے تین گاڑیوں پر میزائل داغ دیے۔ فوٹو:فائل

یمن میں امریکی ڈرون حملے میں القاعدہ کے سات مبینہ شدت پسند ہلاک ہوگئے۔

غیرملکی میڈیا کے مطابق یمن کے جنوبی صوبے شبوا میں بغیر پائلٹ والے طیارے سے میزائل حملے میں 7 افراد ہلاک ہوگئے۔ امریکی حکام نے دعویٰ کیا کہ ہلاک شدگان القاعدہ کے عسکریت پسند تھے۔ واقعہ ہفتے اور اتوار کی درمیانی شب پیش آیا جب امریکی ڈرون طیارے نے تین گاڑیوں پر میزائل داغے جس کے نتیجے میں ان گاڑیوں میں سوار 7 مبینہ دہشتگرد ہلاک ہوگئے۔

یمن میں یہ عسکری تنظیم کافی فعال ہے جہاں اس کا نام القاعدہ جزیرہ عرب ہے۔ واشنگٹن انتظامیہ کا مؤقف ہے کہ القاعدہ جزیرہ عرب تنظیم کا سب سے خطرناک اور شدت پسند گروپ ہے جو یمن میں خانہ جنگی اور دیگر شدت پسند کارروائیوں میں ملوث ہے۔ گزشتہ ماہ بھی امریکا نے داعش کے ٹریننگ کیمپ پر ڈرون حملے میں درجنوں دہشتگردوں کو ہلاک کرنے کا دعویٰ کیا تھا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں