فٹبالر گیراتھ بیل امریکی گلوکارہ بیونس کو شادی کی تقریب میں پرفارمنس پر15 ملین پاؤنڈ دینے کو تیار

گیراتھ بیل اور ان کی منگیتر ایما رائزجونز آئندہ ماہ اٹلی میں شادی کرنے کا ارادہ رکھتے ہیں۔


Sports Desk November 27, 2017
28سالہ بیل سردست میڈرڈ میں اپنی دوست ایما کے ہمراہ قیام پذیر ہیں، جن سے ان کی دو بیٹیاں 5 سالہ ایلبا ویولٹ اور ایک برس کی نیوا ویلنٹائن ہیں۔ فوٹو: فائل

لاہور: ویلز سے تعلق رکھنے والے اسٹار فٹبالر گیراتھ بیل اپنی آئندہ ماہ اٹلی میں شادی کی تقریب میں امریکی گلوکارہ بیونس کی پرفارمنس کو یقینی بنانا چاہتے ہیں۔

گیراتھ بیل اور ان کی منگیتر ایما رائزجونز آئندہ ماہ اٹلی میں شادی کرنے کا ارادہ رکھتے ہیں تاہم اس تقریب میں وہ امریکی گلوکارہ بیونس کی پرفارمنس کو یقینی بنانا چاہتے ہیں، جس کیلیے جوڑے کو 1.5 ملین پاؤنڈ خرچ کرنا پڑیں گے، سیزن کی تکمیل پر بیل اپنی دیرینہ دوست کو شریک حیات بنائیں گے۔

شادی کی دو تقریبات منعقد کی جائیں گی جس میں ایک استقبالیہ ویلز میں اور دوسری تقریب اٹلی میں سجائی جائیں گے، بیونس کو دونوں تقریبات میں گلوکاری کیلیے مدعوکیا جائیگا۔

واضح رہے کہ 28سالہ بیل سردست میڈرڈ میں اپنی دوست ایما کے ہمراہ قیام پذیر ہیں، جن سے ان کی دو بیٹیاں 5 سالہ ایلبا ویولٹ اور ایک برس کی نیوا ویلنٹائن ہیں، تاہم اب انھوں نے اپنے رشتے کو قانونی حیثیت دینے کا فیصلہ کرلیا۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں