دھرنوں کے باعث ٹرینوں کا متاثرہ شیڈول بحال

اندرون ملک سے کراچی آنے والی ٹرینیں تاخیرسے کینٹ اسٹیشن پر پہنچیں


Staff Reporter November 27, 2017
اتوار کو تمام ٹرینیں مقرر وقت پر چلیں، ایک ٹرین تاخیر سے روانہ ہوئی، اسحقٰ بلوچ۔ فوٹو: فائل

ملک میں جاری احتجاج اور دھرنوں کے باعث ٹرینوں کا متاثر ہونے والا شیڈول بحال ہوگیاہے۔

گزشتہ روز کراچی سے اندرون ملک کے لیے صرف ایک ٹرین تاخیرسے روانہ ہوئی، ڈویژنل کمرشل آفیسر کراچی ریلوے اسحاق بلوچ کے مطابق ملک بھر میں جاری احتجاج اور دھرنوں کی وجہ سے ٹرینوں کا نظام درہم برہم ہوگیا تھا،ہفتے کے روز اندرون ملک جانے اورکراچی آنیوالی ٹرینیں8 سے 10 گھنٹے تک تاخیر کا شکارتھیں تاہم اتوارکے روز آپریشن بحال ہوگیا اورکراچی سے تمام ٹرینیں بروقت روانہ ہوئیں تاہم اندرون ملک سے کراچی آنے والی ٹرینیں تاخیر کا شکارہوئیں جنھیں کراچی سے بروقت روانہ کیاگیا۔

ادھر ڈی سی او ریلوے نے بتایا کہ کراچی سے لاہور جانے والی قراقرم ایکسپریس ڈھائی گھنٹے تاخیر سے روانہ ہوئی۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں