11 اراکان اسمبلی نے مستعفی ہونے کی دھمکی دیدی

حامدحمید، ذوالفقار بھٹی، بی بی بھروانہ، غلام محمد لالی اوروہاڑی سے طاہراقبال شامل


Numaindgan Express November 27, 2017
حمیدالدین سیالوی سے ملاقات میں فیصلہ، کوئی یقین دہانی نہیں کرائی، ایم این ایزکی تردید۔ فوٹو: فائل

تحفظ ختم نبوتؐ کی خاطر وہاڑی، سرگودھا، جھنگ اور ضلع خوشاب سے تعلق رکھنے والے مسلم لیگ ن کے 11 ارکان قومی و صوبائی اسمبلی نے خواجہ محمد حمیدالدین سیالوی سے ملاقات کر کے مستعفیٰ ہونے کی دھمکی دیدی۔

ن لیگی ارکان اسمبلی کی موجودگی میں سیال شریف میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے خواجہ محمد حمیدالدین سیالوی نے کہاکہ وزیراعلی پنجاب میاں شہباز شریف اورصوبائی وزیرزعیم قادری نے رابطہ کرکے مطالبات کی منظوری کیلئے مہلت مانگی ہے جس پرہم نے یکم دسمبر تک انہیں یک نکاتی ایجنڈا پر مہلت دی کہ دونوں وزراکو فی الفور برطرف کیا جائے جوختم نبوت کے سلسلہ میں فساد کی جڑ ہیں اگر یکم دسمبر تک حکومت نے زاہدح امد اور رانا ثناء اللہ کو برطرف نہ کیا تو یکم دسمبر سے ملک بھر میں احتجاجی تحریک شروع کر دی جائیگی۔

اس موقع پر ارکان قومی و صوبائی اسمبلی چوہدری حامد حمید، شیخ محمد اکرم، مہر غلام محمدلالی، ڈاکٹرذوالفقار علی بھٹی، غلام بی بی بھروانہ ، مولانارحمت اللہ، ملک وارث کلو، محمد خان بلوچ، نظام الدین سیالوی، عبدالرزاق ڈھلوں اوررانا منور غوث بھی موجود تھے جنھوں نے خواجہ محمد حمید الدین سیالوی کے فیصلہ کی میڈیاکے سامنے تائید کرتے ہوئے کہاکہ تحفظ ناموس رسالت کے لیے ہماری جان بھی قربان ہے،ہم گدی نشین خواجہ حمیدالدین سیالوی کے حکم پر مستعفی ہونے کو تیار ہیں اور ان کے ہر فیصلہ کیساتھ کھڑے ہیں۔

دریں اثنا ن لیگ کے رکن قومی اسمبلی ڈاکٹرذوالفقار بھٹی اور ایم این اے چوہدری حامد حمید نے کہا ہے کہ ہم نے استعفیٰ دیا اور نہ ہی استعفیٰ دینے کی یقین دہانی کروائی ہے ہم تو پیرحمیدالدین سیالوی کے پاس اس لیے گئے تھے کہ وہ ایم پی اے نظام الدین سیالوی کے استعفیٰ کا اعلان واپس لیا جائے۔

وزیر مملکت محسن شاہنواز رانجھا کے چچا ربنواز رانجھا ختم نبوت کے حلف نامہ میںتبدیلی کے ایشو پر مسلم لیگ ن سے لاتعلقی کا اعلان کردیا۔ وہاڑی سے ایم این اے طاہراقبال چودھری میں دھرنے میں شریک ہوکر حکومت کی پالیسیوںکو شدید تنقید کا نشانہ بنایا اورمسلم لیگ ن سے علیحدگی کا اعلان کردیا۔

پاکستان مسلم لیگ ن علماء مشائخ ونگ پنجاب کے صدر مخدوم ارشد قمرگرواہ نے بھی اپنے عہدے سے مستعفی ہونے کا اعلان کر دیا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔