نوری آباد عمرہ ادائیگی کے بعد واپس آنے والا خاندان حادثے کا شکار 8 افراد جاں بحق

ٹرالر کی ٹکر کے باعث وین ڈرائیور کے قابو سے باہر ہوگئی اور دوسرے ٹرالر سے جاٹکرائی، ریسکیو ذرائع


ویب ڈیسک November 27, 2017
مسافر وین کراچی سے نو شہرو فیروز جارہی تھی،ریسکیو ذرائع فوٹو: فائل

نوری آباد کے نزدیک ٹریفک حادثے میں ایک ہی خاندان کے 8 افراد جاں بحق ہوگئے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق نوری آباد کے نزدیک ٹرالر کی ٹکر سے مسافر وین میں سوار ایک ہی خاندان کے 8 افراد جاں بحق ہوگئے جن میں 4 خواتین بھی شامل ہیں۔ ریسکیو ذرائع کا کہنا ہے کہ متاثرہ خاندان نوشہرو فیروز کا رہائشی ہے اور عمرہ کی ادائیگی کے بعد تمام لوگ واپس گھر جارہے تھے۔

اس خبر کو بھی پڑھیں : سیہون کے قریب ٹریفک حادثے میں 7 افراد جاں بحق، متعدد زخمی

ریسکیو ذرائع کے مطابق مسافر وین کراچی سے نو شہرو فیروز جارہی تھی کہ راستے میں ٹرالر نے ٹکر ماری جس کے باعث وین ڈرائیور کے قابو سے باہر ہوگئی اور دوسرے ٹرالر سے جاٹکرائی۔ حادثے کے نتیجے میں 6 افراد موقع پر ہی جاں بحق ہوگئے جب کہ 2 زخمیوں کو فوراً سول اسپتال حیدرآباد منتقل کیا گیا جہاں وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گئے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں