پشاور میں 15 لاکھ ادھار واپس مانگنے پر خواجہ سرا قتل

خواجہ سرا اختر زمان عرف سپوگمی پر مسلح شخص نے کمرے میں گھس کر فائرنگ کر دی تاہم وہ ہسپتال میں دم توڑ گیا۔


Numainda Express November 27, 2017
بھائی نے اپنے دوست اسلحہ ڈیلر وسیع اللہ کو کاروبار کیلئے 15 لاکھ روپے قرض دیا تھا، بھائی شیر افضل۔ فوٹو : فائل

پشاور میں مبینہ طور پر رقم کے تنازع پر افغان مہاجر نے خواجہ سرا کو فائرنگ کرکے قتل کر دیا۔

پشاور میں مبینہ طور پر رقم کے تنازع پر افغان مہاجر نے28 سالہ خواجہ سرا کو فائرنگ کرکے قتل کر دیا جب کہ ملزم واردات کے بعد فرار ہو گیا۔

پولیس کے مطابق خیبر سپر مارکیٹ میں کرائے کے فلیٹ میں رہائش پذیر خواجہ سرا اختر زمان عرف سپوگمی پر مسلح شخص نے کمرے میں گھس کر فائرنگ کر دی جس کے نتیجہ میں وہ 3 گولیاں لگنے سے شدید زخمی ہوگیا تاہم ہسپتال میں دم توڑ گیا۔

مقتول خواجہ سرا کے بھائی شیر افضل نے پولیس کو بتایا کہ اس کے بھائی نے اپنے دوست اسلحہ ڈیلر وسیع اللہ کو کاروبار کیلئے 15 لاکھ روپے قرض دیا تھا جس کا مطالبہ کرنے پر اسے فائرنگ کرکے قتل کر دیا گیا۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں