اسلام آباد میں مظاہرین نے دھرنا ختم کرنے کا اعلان کردیا

دھرنا قائدین نے ملک بھر میں شٹر ڈاؤن اور پہیہ جام ہڑتال کی کال بھی واپس لے لی ہے


ویب ڈیسک November 27, 2017
دھرنا قائدین نے ملک بھر میں شٹر ڈاؤن اور پہیہ جام ہڑتال کی کال بھی واپس لے لی ہے۔ فوٹو : آن لائن

تحریک لبیک نے فیض آباد میں جاری دھرنا ختم کرنے کا اعلان کرتے ہوئے ملک بھر میں شٹر ڈاؤن اور پہیہ جام ہڑتال کی کال بھی واپس لے لی ہے۔

تحریک لبیک نے گزشتہ 22 دنوں سے جاری اسلام آباد میں جاری دھرنا ختم کرنے کا اعلان کرتے ہوئے ملک بھر میں شٹر ڈاؤن اور پہیہ جام ہڑتال کی کال بھی واپس لے لی ہے۔پریس کانفرنس کرتے ہوئے تحریک لبیک یارسول اللہ کے سربراہ خادم حسین رضوی کا کہنا تھا کہ فیض آباد دھرنا 12 گھنٹے بعد ختم کر دیا جائے گا، تمام گرفتار کارکنوں کی رہائی کے لیے 12 گھنٹے کا وقت دیا گیا ہے جب کہ حکومت سے معاہدے میں پاکستان آرمی ضامن بنی۔

اس خبر کو بھی پڑھیں : حکومت اور دھرنا قیادت میں مذاکرات کامیاب

خادم حسین رضوی کا کہنا تھا کہ رانا ثناء اللہ کے معاملے پر علماء و مشائخ کی کمیٹی قائم کردی گئی، رانا ثناء اللہ علماء ومشائخ کے سامنے پیش ہو کر بیان کی وضاحت کریں گے۔ دھرنا قائدین کی جانب سے دھرنا ختم کرنے کے اعلان کے بعد فیض آباد پر گزشتہ 22 دنوں سے موجود مظاہرین نے واپسی شروع کردی ہے۔ دوسری جانب اسلام آباد دھرنا ختم کرنے کے اعلان کے بعد تحریک لبیک یارسول اللہ نے کراچی میں جاری دھرنوں کو بھی ختم کرنے کا اعلان کیا ہے۔

اس خبر کو بھی پڑھیں : اسلام آباد دھرنا؛ قیام امن کے لیے فوج طلب

واضح رہے کہ ہفتے کی صبح فیض آباد انٹر چینج پر دھرنا ختم کرنے کی آخری ڈیڈلائن گزرنے کے بعد پولیس اور ایف سی اہلکاروں کی بھاری نفری نے علاقے کو کلیئر کرنے کے لیے آپریشن کا آغاز کیا جس کے نتیجے میں مظاہرین اور اہلکاروں کے درمیان شدید جھڑپیں ہوئیں جب کہ جھڑپوں کے بعد ملک بھر مذہبی جماعتوں کی جانب سے دھرنے اور احتجاجی مظاہروں کا سلسلہ شروع ہوگیا تھا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں