تیمور کی پہلی سالگرہ کرینہ کپور کیسے منائیں گی

تیمور علی خان اپنی پیدائش ہی سے خبروں میں ہے جس پر سیف علی خان اور کرینہ کپور خان سخت پریشان بھی ہیں


ویب ڈیسک November 27, 2017
تیمور کی پہلی سالگرہ میں صرف گھر والے شریک ہوں گے، کرینہ کپور۔ (فوٹو: انٹرنیٹ)

سیف علی خان اور بالی ووڈ سپر اسٹار کرینہ کپور خان کے بیٹے تیمور علی خان کی پہلی سالگرہ دسمبر میں آرہی ہے جس کے بارے میں ابھی سے مختلف قیاس آرائیاں جاری ہیں اور کہا جارہا ہے کہ تیمور کی سالگرہ نہایت دھوم دھام سے منائی جائے گی جس میں بالی ووڈ کی مشہور ہستیوں کو بڑی تعداد میں بلایا جائے گا لیکن کرینہ کپور نے ان تمام خبروں کی واضح الفاظ میں تردید کردی ہے۔

اپنے تازہ بیان میں کرینہ کپور نے کہا ہے کہ تیمور کی پہلی سالگرہ ''کوئی بالی ووڈ پارٹی نہیں ہوگی جیسا کہ آپ سمجھ رہے ہیں،'' بلکہ یہ مکمل طور پر ایک گھریلو تقریب ہوگی۔ یہ اُس کی پہلی سالگرہ ہے جو اسے اپنے گھر والوں یعنی اپنے نانا نانی اور دادی وغیرہ کے ساتھ ہی منانی چاہیے۔

کرینہ کپور نے یہ بیان نیروبی میں منیش ملہوترا کے ایک پروگرام میں شرکت کے بعد اخباری نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے دیا۔ اس بات کی تصدیق کرینہ کپور کی بڑی بہن اور ماضی کی سپر اسٹار کرشمہ کپور نے بھی کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ تیمور کی پہلی سالگرہ پر کوئی بہت بڑی پارٹی نہیں کی جائے گی بلکہ صرف گھر کے افراد ہی یکجا ہوں گے۔

اس خبر کو بھی پڑھیں: کرینہ اور سیف کے بیٹے تیمور کی تصویر سوشل میڈیا پر وائرل

واضح رہے کہ تیمور علی خان اپنی پیدائش کے وقت ہی سے خبروں کا موضوع بنا ہوا ہے جس پر اس کے والد سیف علی خان اور والدہ کرینہ کپور خان بھی پریشان ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |