درگاہ لعل شہباز قلندر دھماکے کے سہولت کار نے اقبال جرم کرلیا

کالعدم تنظیم سے تعلق ہے اور خود کش حملہ کرنیوالوں کو اپنے گھر کندھ کوٹ میں پناہ دی، نادر جاکھرانی


ویب ڈیسک November 27, 2017
کالعدم تنظیم سے تعلق ہے اور خود کش حملہ کرنیوالوں کو اپنے گھر میں پناہ دی، نادر جاکھرانی۔ فوٹو: فائل

KARACHI: لعل شہباز قلندر کے مزار پر دھماکے کے سہولت کار نادر جاکھرانی نے اقبال جرم کرلیا۔

کراچی کی عدالت نے شہباز قلندر مزار پر دھماکے کے سہولت کار نادر جاکھرانی کو عدالتی ریمانڈ پر جیل بھیج دیا۔ پولیس نے ملزم کو عدالت میں پیش کیا جہاں جوڈیشل مجسٹریٹ نے ملزم کا اعترافی بیان ریکارڈ کیا۔

ملزم نے کہا کہ اس کا تعلق کالعدم تنظیم سے ہے، اس نے خود کش حملہ کرنیوالوں کو اپنے گھر کندھ کوٹ میں پناہ دی اور 17 فروری کو لعل شہباز قلندر کے مزار پر دھماکا کیا گیا۔ ملزم نے بتایا کہ پولیس نے اسے منگھو پیر سے گرفتار کرکے قبضے سے ہینڈ گرنیڈ اور اسلحہ برآمد کیا اور اسی اسلحے سے مزار پر فائرنگ کی گئی تھی۔

واضح رہے کہ سندھ میں سیہون کے مقام پر صوفی بزرگ لال شہباز قلندر کے مزار کے اندر 16 فروری 2017 کی شام خود کش دھماکا ہوا تھا جس میں 123 سے زیادہ افراد جاں بحق اور 550 سے زیادہ زخمی ہوگئے تھے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں