قومی ٹی ٹوئنٹی ٹورنامنٹ کے سیمی فائنلز 29 نومبر کو کھیلے جائیں گے

قومی ٹی ٹوئنٹی ٹورنامنٹ کا فائنل 30 نومبر کو کھیلا جائے گا


Sports Reporter November 27, 2017
قومی ٹی ٹوئنٹی ٹورنامنٹ کا فائنل 30 نومبر کو کھیلا جائے گا۔ فوٹو : فائل

قومی ٹی ٹوئنٹی ٹورنامنٹ کے ملتوی ہونے والے سیمی فائنلز 29 نومبر کو کھیلے جائیں گے جب کہ فائنل 30 نومبر کو کھیلا جائے گا۔

راولپنڈی میں جاری ایونٹ کا فائنل فور مرحلہ ہفتہ کو مکمل ہونے کے بعد چیمپئن ٹیم کا فیصلہ پیر کو ہونا تھا لیکن اسلام آباد میں دھرنے کے خلاف ایکشن کی وجہ سے حالات کشیدہ ہونے پر سیمی فائنلز ایک روز کی تاخیر سے کروانے کا فیصلہ کیا گیا، حالات بہتر نہ ہونے پر فیصلہ غیر معینہ مدت کیلئے ملتوی کردیا گیا تھا، پی سی بی ذرائع کے مطابق دھرنا ختم ہونے کے بعد سیمی فائنلز بدھ جب کہ فائنل جمعرات کو کروایا جائے گا جو کھلاڑی گھروں کو روانہ ہوگئے تھے میچز کیلئے واپس آجائیں گے۔

اس خبر کو بھی پڑھیں : امن و امان کی صورتحال بہتر نہ ہونے سے ڈومیسٹک کرکٹ کی رونق بھی پامال

واضح رہے کہ شیڈول کے مطابق قومی ٹی ٹوئنٹی27نومبر کو مکمل ہونے کے بعد قائد اعظم ٹرافی ٹورنامنٹ کا سپر8 مرحلہ 29نومبر کو شروع ہونا تھا، تاہم اب قومی ایونٹ کی تکمیل کے بعد قائداعظم ٹرافی کا سپر 8 مرحلہ شروع ہو گا، ایونٹ کے جلد نئے شیڈول کا اعلان متوقع ہے

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔