ایشز سیریز کے پہلے ٹیسٹ میں آسٹریلیا 10 وکٹ سے فتحیاب

فاتح ٹیم کے کپتان اسٹیو ن اسمتھ مین آف دی میچ قرار پائے

فاتح کپتان اسٹیون اسمتھ مین آف دی میچ قرار پائے،فوٹو:انٹرنیٹ

لاہور:
ایشز سیریز کے پہلے ٹیسٹ میں آسٹریلیا نے انگلینڈ کو 10 وکٹ سے شکست دیدی، 170 رنز کے ہدف کے تعاقب میں ڈیوڈ وارنر 87 اور بین کرافٹ 82 رنز پر ناقابل شکست رہے۔ فاتح کپتان اسٹیون اسمتھ مین آف دی میچ قرار پائے۔
برسبین ٹیسٹ کے آخری روز آسٹریلیا نے دوسری اننگز میں بغیر کوئی وکٹ کھوئے 114 رنز سے اپنی اننگز کا دوبارہ آغاز کیا اور بغیر کسی نقصان کے 50 اوورز میں ہدف عبور کر لیا، اوپنر ڈیوڈ وارنر 87 جبکہ اپنا پہلا ٹیسٹ میچ کھیلنے والے بین کرافٹ 82 رنز پر ناٹ آؤٹ رہے۔


یہ بھی پڑھیں: اسٹیون اسمتھ عہد حاضر کے بہترین بیٹسمین قرار

قبل ازیں انگلش ٹیم نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے پہلی اننگز میں 302 رنز بنائے، جیمز ونس 83، ڈیوڈ میلان 56 اور اسٹون مین 53 رنز کیساتھ نمایاں رہے تھے، مچل اسٹار اور پیٹ کمنز نے 3,3 وکٹیں حاصل کیں۔ جواب میں آسٹریلیا نے پہلی اننگز میں 328 رنز بنائے، کپتان اسٹیون اسمتھ نے 14 چوکوں کی مدد سے 141 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی۔ شان مارش 51 اور پیٹ کمنز 42 رنز کیساتھ نمایاں رہے۔ کرس براڈ نے 3، جیمز اینڈرسن اور معین علی نے 2,2 کھلاڑی آؤٹ کیے۔
Load Next Story