یونان میں پاکستانیوں کیجانب سے نکالے گئے میلاد مصطفیٰ جلوس پرانتہاپسندوں کا حملہ

شرپسندوں نے جلوس کے شرکا پر جملے بازی کے بعد اسلامی جھنڈے کو پامال کیا جس پر تصادم ہوگیا


ویب ڈیسک November 27, 2017
شرپسندوں نے اسلامی جھنڈے کو پامال کیا جس پر تصادم ہوگیا فوٹو:آرٹی نیوز

لاہور: یونان میں سیکڑوں سفید فام انتہا پسندوں نے پاکستانی برادری کی جانب سے نکالے گئے میلاد مصطفیٰ ﷺ کے جلوس پر حملہ کردیا۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق یونان میں فٹبال کلب کے شائقین اور ایتھنز پاکستانی کمیونٹی کے اراکین کے درمیان جھڑپ ہوئی اور پولیس نے مداخلت کرکے حملہ آوروں کو منتشر کردیا۔ مشرقی شہر تھیسالونیکی میں شرپسندوں نے پاکستانی کمیونٹی پراس وقت حملہ کیا جب ایک فٹبال کے لیگ میچ کےلئے اومونیا اسکوائر پر بڑی تعداد میں لوگ جمع ہوئے جہاں مسلمانوں کی جانب سے میلاد مصفطیٰ ﷺ کا جلوس گزررہا تھا۔

https://youtu.be/d8eLaoiY_Ug

شرپسندوں کی جانب سے پہلے میلاد کے جلوس کے شرکا پر جملے بازی کی گئی جس کے بعد اسلامی جھنڈے کو پامال کیا گیا جس پر پاکستانی کمیونٹی اور شرپسندوں کے درمیان جھڑپ اور ہاتھا پائی ہوئی۔ پولیس نے فوری طور پر موقع پر پہنچ کر آنسو گیس اور اسٹن گرینیڈ کا استعمال کرتے ہوئے صورتحال پر قابو پالیا۔ جھڑپ میں کسی کے شدید زخمی ہونے کی کوئی اطلاع نہیں ملی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں