ترقیاتی منصوبوں کیلیے1363ارب روپے کے فنڈز جاری

2933.8 ارب کے 1083 منصوبوں کیلیے رواں سال میں 260 ارب روپے مختص کیے گئے


Numainda Express March 11, 2013
اعداوشمار میں بتایا گیا ہے کہ منصوبہ بندی کمیشن نے مقامی وسائل سے مختص کردہ 260ارب روپے میں سے 8مارچ 2013تک مجموعی طور پرایک کھرب 36ارب 30 کروڑ روپے جاری کیے جاچکے ہیں۔ فوٹو : فائل

ISLAMABAD: وفاقی حکومت نے رواں مالی سال 2012-13 کے پہلے 8 ماہ 8 دنوں (8مارچ 2013تک) کے دوران پبلک سیکٹر ڈیولپمنٹ پروگرام (پی ایس ڈی پی)کے تحت ترقیاتی منصوبوں کیلیے مجموعی طور پر ایک کھرب 36ارب 30 کروڑ روپے کے فنڈز جاری کیے ہیں۔

اس ضمن میں منصوبہ بندی کمیشن کی طرف سے گزشتہ روز جاری کردہ اعدادوشمار میں بتایا گیا ہے کہ وفاقی حکومت کی طرف سے رواں مالی سال 2012-13 کیلیے وفاقی پبلک سیکٹر ڈیولپمنٹ پروگرام(پی ایس ڈی پی)کے تحت2933.8 ارب روپے مالیت کے 1083 ترقیاتی منصوبوں کیلیے رواں مالی سال 2012-13 میں پاکستانی روپے میں مجموعی طور پر 260 ارب روپے مختص کے ہیں، اس کے علاوہ 100 ارب روپے غیر ملکی امداد سے حاصل ہونگے جبکہ پی ایس ڈی پی کی مد میں مجموعی طور پر 360 ارب روپے مختص کیے گئے ہیں۔

3

اعداوشمار میں بتایا گیا ہے کہ منصوبہ بندی کمیشن نے مقامی وسائل سے مختص کردہ 260ارب روپے میں سے 8مارچ 2013تک مجموعی طور پرایک کھرب 36ارب 30 کروڑ روپے جاری کیے جاچکے ہیں۔ اعدادوشمار میں بتایا گیا ہے کہ رواں مالی سال 2011-12کے وفاقی پبلک سیکٹر ڈیولپمنٹ پروگرام (پی ایس ڈی پی) کے تحت انفرااسٹرکچر سیکٹر کے 2346.4 ارب روپے مالیت کے344 ترقیاتی منصوبوں کیلیے مجموعی طور پر 203.4 ارب روپے مُختص کیے گئے ہیں جن میں سے 73ارب 90کروڑ روپے جاری کیے گئے ہیں جبکہ وفاقی پی ایس ڈی پی میں سوشل سیکٹر کے 546.8 ارب روپے مالیت کے 671ترقیاتی منصوبوں کیلیے مجموعی طور پر 143.7ارب روپے مختص کیے گئے ہیں جن میں سے 58.2ارب روپے جاری کیے گئے ہیں۔

علاوہ ازیں وفاقی پی ایس ڈی پی کے تحت 68متفرق ترقیاتی منصوبوں کیلیے مجموعی طور پر 40.6 ارب روپے مختص کیے گئے ہیں، تاہم متفرق منصوبوں کے لیے ابھی تک ایک ارب 40 کروڑ روپے کے فنڈز جاری کیے گئے ہیں جبکہ ایرا کے لیے مختص کردہ 10 ارب روپے میں سے اب تک مجموعی طور پر2 ارب80 روپے جاری کیے گئے ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں