ربیع میں فصلوں کی پیداوار 20 لاکھ ٹن کم رہیگی ایگری فورم

زرعی پیداوار میں کمی سے غربت، بیروزگاری اورقیمتوں میں اضافے جیسے مسائل بڑھ جائیں گے


March 11, 2013
پنجاب فوڈ ڈپارٹمنٹ نے ایک کروڑ68 لاکھ ایکڑ اراضی پر ربیع کی فصل کی کاشت کا ہدف مقرر کیا تھا جس سے ایک لاکھ 92 ہزار ٹن پیداوار متوقع تھی۔ فوٹو: رائٹرز/ فائل

ایگری فورم پاکستان نے کہا ہے کہ ربیع سیزن میں فصلوں کی پیداوار 20 لاکھ ٹن کم رہے گی۔

ایگری فورم پاکستان کے چیئرمین ابراہیم مغل نے بتایا کہ گزشتہ سیزن زیر کاشت اراضی میں کمی، معیاری بیجوں کی عدم دستیابی اور کھاد کے کم استعمال کی وجہ سے گندم، چنا، کنولہ اور سورج مکھی سمیت ربیع کی فصلوں کی پیداوار میں 15 سے20لاکھ ٹن کمی کا خدشہ ہے۔

پنجاب فوڈ ڈپارٹمنٹ نے ایک کروڑ68 لاکھ ایکڑ اراضی پر ربیع کی فصل کی کاشت کا ہدف مقرر کیا تھا جس سے ایک لاکھ 92 ہزار ٹن پیداوار متوقع تھی۔ تاہم ناقص پالیسیز کے باعث ربیع کی فصلوں کی کاشت ہدف سے 7 لاکھ ایکڑ کم رقبے پر کی گئی جو پیداوار میں کمی کی صورت میں سامنے آئے گی۔ فصلوں کی پیداوار میں کمی سے غربت، بے روزگاری اور قیمتوں میں اضافے جیسے مسائل بڑھ جائیں گے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں