بچپن سے بننے سنورنے کا شوق تھا شوبز کو کیریئر بنان چاہتی تھی وائم عمار دھامنی

مڈل ایسٹ،بالی وڈ،پاکستانی فلموں میں کام کرچکی ہوں،جلد انگریزی پراجیکٹ میں بھی کام کرتی دکھائی دونگی، اداکارہ


Qaiser Iftikhar November 28, 2017
فنون لطیفہ کوبطورکیرئیراپنانے والے افراد تعلیم کوبھی ساتھ ساتھ جاری رکھیں، میں نے انجینئرنگ کے شعبے میں اعلیٰ تعلیم حاصل کی۔ فوٹو: فائل

مراکش سے تعلق رکھنے والی خوبرواداکارہ، گلوکارہ وماڈل وائم عماردھامنی نے کہا ہے کہ مجھے بچپن سے ہی بننے، سنورنے کا شوق تھا اور میں شوبز کو ہی اپنا کیرئیر بنانا چاہتی تھی لیکن اس سے قبل میں نے انجینئرنگ کے شعبے میں اعلیٰ تعلیم حاصل کی۔

وائم عمار دھامنی نے ''ایکسپریس'' سے گفتگوکرتے ہوئے کہا کہ ایک فنکارکیلیے تعلیم یافتہ ہونا بے حد ضروری ہے۔ اس لیے جولوگ فنون لطیفہ کوبطور کیرئیر اپنانا چاہتے ہیں، میں ان کومشورہ دونگی کہ وہ اپنی تعلیم کوبھی ساتھ ساتھ جاری رکھیں۔ انھوں نے کہا کہ جب میں نے میزبانی شروع کی تواسی دوران مجھے اداکاری کی آفرزشروع ہوئی تومیں نے پہلے اداکاری کی تربیت حاصل کی اوراسی طرح گلوکاری کی بھی باقاعدہ تعلیم حاصل کی۔

اداکارہ نے بتایا کہ وہ خود کو بہت خوش قسمت سمجھتی ہوں کہ میرے کام کو بہت سراہاگیا اورتھوڑے ہی عرصے میں میرا شمارمڈل ایسٹ کے سپرسٹارز میں ہونے لگا۔ اس دوران میرے کچھ دوستوں نے مشورہ دیا کہ مجھے بالی وڈ کیلیے کام کرنا چاہیے۔ کیونکہ اکثر بالی وڈسٹارز شوٹنگ کیلیے یا پھرپروگراموں میں پرفارم کرنے کیلیے دبئی آتے تھے توان سے ملاقات ہوتی رہتی تھی جس کی وجہ سے مجھے بالی وڈتک رسائی میں مشکل کا سامنا نہیں کرنا پڑا۔

ایک سوال کے جواب میں وائم عماردھامنی نے کہا کہ میرا تعلق مراکش سے ہے اورمیں دبئی میں رہتی ہوں ۔ یہاں پرعربی زبان بولی جاتی ہے لیکن انٹرنیشنل مارکیٹ تک رسائی میرے لیے بھی اس وقت تک ممکن نہیں تھی، جب تک میرے پاس تعلیم نہ ہوتی۔ میں نے بروقت اپنی تعلیم مکمل کی اوراب میں دنیا کے بیشترممالک میں جاکرکام کررہی ہوں۔

اداکارہ نے کہا کہ ابھی تک تومڈل ایسٹ کے علاوہ بالی وڈ اورپاکستانی فلموں میں کام کرچکی ہوں لیکن آنے والے دنوں میں ایک انگریزی پراجیکٹ میں بھی کام کرتی دکھائی دونگی۔ ایک فنکارکواپنے فن دوسروں تک منتقل کرنے کیلیے سرحدوں میں قید نہیں ہونا چاہیے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔