سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی میں خلاف ضابطہ تعیناتیاں جاری

جونیئر افسر جمیل میمن کو ڈائریکٹر ڈیمالیشن اور ڈائریکٹر گلشن اقبال ٹاؤن بنا دیا گیا


Staff Reporter November 28, 2017
افسران نے سپریم کورٹ سے احکام کی سنگین خلاف ورزی کا نوٹس لینے کی اپیل کر دی۔ فوٹو: نیٹ

سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی میں جونیئر افسر کو ایک بار پھر 2 اہم ترین عہدوں کا چارج دیے جانے پر ڈی جی کیخلاف افسران میں بغاوت جنم لینے لگی۔

سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی کے ڈائریکٹر جنرل آغا مقصود عباس نے ایک بار پھر جونیئر افسر جمیل میمن کو ڈائریکٹر ڈیمالیشن اور ڈائریکٹر گلشن اقبال ٹاؤن کے انتہائی پرکشش عہدوں سے نواز دیا گیا ہے، مذکورہ او پی ایس افسر کی تعیناتی پر عدالتی کارروائی سے بچنے کیلیے انچارج کا نام دے کر تعینات کر رکھا ہے جس کو ادارے کے سینئر افسران نے سپریم کورٹ کے احکام کی سنگین خلاف ورزی قرار دیا ہے۔

ایس بی سی اے افسران کا کہنا ہے کہ ڈائریکٹر کی پوسٹ 19 گریڈ کی ہے،جمیل میمن گریڈ 18کے افسر ہیں جنھیں ڈائریکٹر جنرل کی قربت حاصل ہونے کے باعث اہم عہدوں سے نوازا گیا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ جمیل میمن کو سنگین کرپشن اور بدعنوانیوں کے الزامات کے باوجود اہم عہدوں سے نوازنے اور سینئر افسران کو نظر انداز کیے جانے پر ادارے کے افسران میں اشتعال اور بے چینی ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔