غیر ملکیوں کے شناختی کارڈ بنانیوالے نادرا کے 4 ملازمین سمیت 7 افراد گرفتار

غیرملکیوں کوجاری کیے گئے شناختی کارڈز، جعلی ڈومیسائل، ڈپٹی کمشنر کے جعلی لوکل سرٹیفکیٹس، نادرا کا ریکارڈ ضبط


Staff Reporter November 28, 2017
نادرا کے عملے کو غیرملکیوں کو شناختی کارڈ کا اجرا ممکن بنانے کے عوض بھاری رشوت ادا کرتے ہیں، ملزمان کا بیان۔ فوٹو: فائل

ایف آئی اے کے انسداد انسانی اسمگلنگ سرکل نے غیرملکیوں کو پاکستانی شناختی کارڈز جاری کرنے اور بھاری رشوت وصول کرنے کے الزام میں نادرا کے4 ملازمین سمیت 7 افراد کو گرفتار کرکے مقدمہ درج کرلیا۔

ڈپٹی ڈائریکٹر ایف آئی اے عمر ریاض چیمہ کے مطابق نادرا میگا سینٹر ڈی ایچ اے سے بھاری رشوت کے عوض کمپیوٹرائزڈ شناختی کارڈ جاری کرنے کی اطلاعات موصول ہوئی تھیں،اس اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے ایف آئی اے کی ٹیم نے3ایجنٹوں سلیم رئیس اور قمر کوحراست میں لیا تو ان کے قبضے سے حال ہی میں غیرملکیوں کو جاری کیے گئے شناختی کارڈز،جعلی ڈومیسائل،ڈپٹی کمشنر کے جعلی لوکل سرٹیفکیٹس اور نادرا کا ریکارڈ برآمد ہوا۔

ملزمان نے دوران تفتیش انکشاف کیا کہ وہ نادرا کے عملے کو غیرملکیوں کو شناختی کارڈ کا اجرا ممکن بنانے کے عوض بھاری رشوت ادا کرتے ہیں، ایجنٹوں کی نشاندہی پرایف آئی اے کی ٹیم نے میگا سینٹرپرچھاپہ مار کر سپروائزر نظام الدین، سینئر ایگزیکٹوز قیصر خان، سرفراز احمد اور ڈیٹا انٹری آپریٹراظہر اقبال کوگرفتار کرکے ان کے خلاف جعلی سازی اورکرپشن کے الزام کے تحت مقدمہ درج کرلیا۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔