شہر کا درجہ حرارت خنکی سے حدت میں تبدیل ہوگیا

دن میں درجہ حرارت 31 ڈگری سینٹی گریڈ ہوگیا،دن میں موسم خشک اور رات میں خنک ہے


Staff Reporter November 28, 2017
آج بھی گزشتہ روز جیسی صورتحال متوقع ہے، چیف میٹرولوجسٹ عبدالرشید۔ فوٹو: فائل

شہر میں ایک بار پھر حد ت بڑھ گئی جب کہ آج صبح کے اوقات میں کم سے کم درجہ حرار ت کا پارہ کئی ڈگری اضافے سے 17 ڈگری کو چھو سکتا ہے۔

محکمہ موسمیات کراچی کے مطابق شمال مغربی ہواؤں کی بندش اور سمندری ہواؤں کی بحالی کے بعد شہر کا مجموعی درجہ حرارت خنکی سے حدت میں تبدیل ہورہا ہے ،پیر کو شہر کا کم سے کم درجہ حرارت گذشتہ چندروز کے مقابلے میں 5ڈگری اضافے سے 16 ڈگری ریکارڈ ہوا ،جبکہ دن بھر بھی موسم میں حدت رہی اورزیاد ہ سے زیادہ درجہ حرارت 31.5 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا جب کہ محکمہ موسمیات نے اگلے چند روز تک دن کے اوقات میں مطلع خشک جبکہ ہلکی پھلکی حدت رہنے کی پیش گوئی کی۔

محکمہ موسمیات کا کہناہے کہ دن میں موسم خشک اور رات میں خنک رہنے کا امکان ہے جب کہ گزشتہ دنوں خنک ہواؤں کی وجہ سے شہر کا کم سے کم درجہ حرارت 11ڈگری سینٹی گریڈ تک گرگیا تھا۔

قائم مقام چیف میٹرولوجسٹ عبدالرشید کے مطابق آج بھی گزشتہ روز جیسی صورتحال کی توقع کررہے ہیں، ان کا کہناہے کہ صبح کم سے کم جبکہ دن بھر شہر کے مجموعی درجہ حرارت میں اضافے کا امکان دیکھ رہے ہیں۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں