وینا جیسے فنکاروں نے شوبز انڈسٹری کو بدنام کیا میرا

پاکستان فلم انڈسٹری کی تباہی کا سبب بھی یہ ہی عناصر بنے ہیں،اداکارہ کی گفتگو


Showbiz Reporter March 11, 2013
اداکارہ میرا نے بتایا کہ وہ ہندوستان میں بہت خوش ہیں اور انھیں ہندوستان فلم ڈائریکٹرز کی جانب سے متعددفلموں میں کام کرنے کے لیے آفر ہے۔ فوٹو : فائل

فلم اسٹارمیرانے کہا ہے کہ وینا ملک جیسی فنکاراؤں نے پاکستان شوبز انڈسٹری کو بدنام کیا ہے وینا نے سستی شہرت حاصل کرنے کے لیے ہندوستان میں cکلاس طبقے کے ساتھ کام کیا ہے۔

ان خیالات کا اظہارانھوں نے ہندوستان سے ٹیلی فون پر نمایندہ ایکسپریس سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ان کا کہنا تھا کہ ماضی میں پاکستان فلم انڈسٹری کی تباہی کا سبب بھی یہ ہی عناصر بنے ہیں لہذا اب پاکستانی فنکاروں کو یہ پرانے ہتھکنڈے زیب نہیں دیتے دنیا بہت آگے نکل چکی ہے مگر ہم ابھی بھی اسی جگہ کھڑے ہیں۔

2

اداکارہ میرا نے ایک سوال کے جواب میں بتایا کہ وہ ہندوستان میں بہت خوش ہیں اور انھیں ہندوستان فلم ڈائریکٹرز کی جانب سے متعددفلموں میں کام کرنے کے لیے آفر ہے مگر فی الحال وہ اپنے کچھ پراجیکٹ میں مصروف ہیں جس کے باعث وقت نکالنا مشکل ہو جاتا ہے انھوں نے مزید کہا کہ اب میرا ارادہ ہے کہ ہندوستانی ڈرامہ انڈسٹری کے لیے بھی اپنی خدمات پیش کروں میری نئی آنیوالی فلم کو میرے پرستاروں کو دیکھ کر خوشی ہوگی ۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔