پاکستان فلم انڈسٹری کے لیے کام کرنا باعث اعزاز ہے ثنا

انڈسٹری کی بحالی کے لیے خدمات کی ضرورت پڑی تو حاضرہوں، سینئر اداکارہ


Showbiz Reporter March 11, 2013
انڈسٹری کی بحالی کے لیے اگر میری خدمات کی ضرورت پڑی تو میں ہمیشہ کی طرح حاضرہوں۔ فوٹو: فائل

فلم اسٹار ثنانے کہا ہے کہ پاکستان فلم انڈسٹری کے لیے کام کرنا میرے لیے باعث اعزاز ہے۔

انڈسٹری کی بحالی کے لیے اگر میری خدمات کی ضرورت پڑی تو میں ہمیشہ کی طرح حاضرہوں ان خیالات کاا ظہارانھوں نے ایک شوٹنگ کے دوران نمایندہ ایکسپریس سے بات چیت کرتے ہوئے کیا۔

3

ان کا کہنا تھا کہ اس وقت پاکستان ڈرامہ انڈسٹری نے فلم کی کمی کو اس حد تک محسوس نہیں ہونے دیا کہ جتنا ہوناچاہیے تھا مگر فلم اور ڈرامہ دوالگ شعبے ہیں اس لیے ہمیں ڈرامہ انڈسٹری کی طر ح فلم کی بحالی کے لیے بھی سوچنا ہوگا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔