کویت بھی فٹبال ورلڈ کپ 2022 کے چند میچز کی میزبانی کا خواہاں

کویت اور قطر کے آفیشلز میں اس حوالے سے ملاقات بھی ہوچکی ہے، مقامی اخبار کا دعویٰ


Sports Desk November 28, 2017
کویت اور قطر کے آفیشلز میں اس حوالے سے ملاقات بھی ہوچکی ہے، مقامی اخبار کا دعویٰ۔ فوٹو: فائل

لاہور: کویت نے قطر میں شیڈول 2022 فٹبال ورلڈکپ میچز کی چند میچز کی میزبانی کرنے میں دلچسپی ظاہر کردی۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق کویت نے بھی قطر میں شیڈول 2022 فٹبال ورلڈکپ میچز کی چند میچز کی میزبانی کرنے میں دلچسپی ظاہر کردی ہے۔

مقامی اخبار کی رپورٹ میں دعویٰ کیاگیا ہے کہ کویت اور قطر کے آفیشلز میں اس حوالے سے ملاقات بھی ہوچکی ہے، جس میں کویت نے قطر کو میگا ایونٹ کے چند میچز کی میزبانی کرنے کی تجویز پیش کی، اس بابت کسی بھی فیصلے پر فیفا کی منظوری بھی درکار ہوگی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔