جاپان میں میٹھا فیشن شو حسیناؤں کی کیک واک

ماڈلز نے کیک اور پیسٹریوں کے امتزاج والے ملبوسات کی نمائش کی


INP March 11, 2013
شو میں حسیناؤں نے ریمپ پر کیٹ واک نہیں بلکہ کیک واک کی۔ فوٹو: اے ایف پی

جاپان میں میٹھے فیشن شو کا اہتمام کیا گیا، ماڈلز نے میٹھی اشیا سے سجے ملبوسات پہن کر کیک واک کی۔

ٹوکیو کے منفرد فیشن شو میں ماڈلز نے کیک اور پیسٹریوں کے امتزاج سے تیار کردہ ملبوسات کو نمائش کے لیے پیش کیا۔ فیشن شو کا آغاز ٹوکیو کے مقامی آڈیٹوریم میں روایتی موسیقی سے ہوا۔ شو میں حسیناؤں نے ریمپ پر کیٹ واک نہیں بلکہ کیک واک کی۔ ملبوسات پر کیک اور پیسٹریوں کو مختلف دلفریب اسٹائل میں ڈھالا گیا تھا۔

4

شائقین نے کہا کہ ان ملبوسات کو زیب تن کرنے کے بجائے کھانے کو دل کرتا ہے۔ فیشن شو میں کئی معروف باورچیوں اور کیک تیار کرنے والوں نے حصہ لیا۔ شو میں حصہ لینے والے باورچیوں کا کہنا تھا کہ شو کا مقصدصرف لذیز کیک تیار کرنا نہیں تھا، بلکہ کچھ ایسا تیار کرنا تھا جو اسٹیج پر دیکھنے میں بھی اچھا لگے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔