انڈسٹری میں واپسی کا فیصلہ سوچ سمجھ کر کیا سعود

شوبز انڈسٹری کو نہیں چھوڑ سکتا لیکن معیاری کام میری ترجیح ہے، سعود


INP March 11, 2013
سعود نے کہا کہ شوبز انڈسٹری کو نہیں چھوڑ سکتا لیکن معیاری کام میری ترجیح ہے۔ فوٹو: فائل

اداکار سعود نے کہا ہے کہ فلم انڈسٹری میں واپسی کا فیصلہ سوچ سمجھ کر کیا ہے اور آنیوالے دنوں میں ہدایت کار پرویز رانا کی نئی فلم کی شوٹنگ میں مصروف ہو جائوں گا۔

میں زیادہ کی بجائے مختصر اور معیاری کام کو ترجیح دیتا ہوں۔ ایک ملاقات کے دوران اداکار سعود نے بتایا کہ میں چار سال بعد فلم انڈسٹری میں واپس آیا ہوں اور اسی دوران میں نے فلم انڈسٹری کے تمام حالات کو انتہائی قریب سے دیکھا ہے اور اب واپسی کا فیصلہ بھی سوچ سمجھ کر کیا ہے۔ ایک سوال کے جواب میں ان کا کہنا تھا کہ میں شوبز انڈسٹری کو نہیں چھوڑ سکتا لیکن معیاری کام میری ترجیح ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔