ضرورت ہوئی تو کراچی میں فوج کوبلایاجا سکتا ہے نثار کھوڑو

سندھ اسمبلی میں قائد حزب اختلاف کا تقرر آئین کے مطابق کیا ہے


Numainda Express March 11, 2013
نثار احمد کھوڑو نے کہا کہ وہ اس مطالبے سے اتفاق نہیں کرتے کہ موجودہ حالات میں کراچی میں فوج کو بلایا جائے۔ فوٹو : فائل

سندھ اسمبلی کے اسپیکر نثار احمد کھوڑو نے کہا ہے کہ کراچی کے مسئلے کا واحد حل صرف فوج نہیں۔

اگر ایسا ہوتا تو پھر فوجی دور حکومت میں کیوں کراچی میں دہشت گردی، دھماکے اور علماء مارے گئے تھے۔ حیدرآباد سرکٹ ہاؤس میں وزیر اعلیٰ سندھ کے میڈیا کنسلٹنٹ آفتاب احمد خانزادہ اور ضلعی رہنما سید فیاض علی شاہ کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے نثار احمد کھوڑو نے کہا کہ وہ اس مطالبے سے اتفاق نہیں کرتے کہ موجودہ حالات میں کراچی میں فوج کو بلایا جائے، لیکن جب ضرورت ہو تو بلایا بھی جا سکتا ہے،جب فوجی اقتدار تھا تو اس وقت بھی نشتر پارک میں اسٹیج اڑایا گیا، بے نظیر بھٹو کے جلوس پر حملہ ہوا اور دہشتگردی کے دیگر واقعات ہوئے، ایک فوجی آمر کے دور میں ہی کلاشنکوف اور منشیات کلچر آیا۔

2

انھوں کہا کہ انھوں نے سندھ اسمبلی میں قائد حزب اختلاف کا تقرر آئین و قانون مطابق کیا ہے، جسے چیلنج کیا گیا تھا لیکن عدالت نے یہ درخواست یہ کہہ کر خارج کر دی کہ اسپیکر اس متعلق مناسب فیصلہ کر چکے ہیں۔ انھوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی کے وزراء اور اراکین پر نوکریاں فروخت کرنے کے الزامات میں کوئی حقیقت نہیں، ہم سندھ بھر کے عارضی ملازمین کی ملازمتوں کو مستقل کرنے کی بھی کوشش کر رہے ہیں،انھوں نے کہا کہ کہ انہیں نہیں معلوم کہ سندھ میں نگراں وزیر اعلیٰ کے لیے کس کا نام تجویز کیا گیا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں