شارٹ سرکٹ سے 5 گھروں میں آتشزدگی بچی جھلس کر ہلاک

2افراد جھلس گئے،قیمتی سامان،نقدی اور گندم راکھ کا ڈھیر ہوگئے،10بکریاں اورایک بھینس بھی ہلاک


Nama Nigar March 11, 2013
گھروں میں موجود قیمتی سامان جن میں گندم،طلائی زیورات،نقد رقم بھی جل کر راکھ کا ڈھیر ہوگئے. فوٹو: فائل

گوٹھ علی نواز زرداری میں لنڈو تھانہ کی حدود میں بھیل قبیلے کے 5گھر بجلی کے شارٹ سرکٹ کے باعث جل کر خاکستر ہوگئے جبکہ5سالہ بچی بصری بنت کیوو بھیل آگ میں جھلس کر جاں بحق ہوگئی جبکہ10بکریاں اورایک بھینس بھی ہلاک ہوگئی۔

گھروں میں موجود قیمتی سامان جن میں گندم،طلائی زیورات،نقد رقم بھی جل کر راکھ کا ڈھیر ہوگئے جبکہ2افراد کیول،کرشن بھی گھروں سے سامان نکالتے ہوئے جھلس کر زخمی ہوگئے۔متاثرین میں کرشن، کیول، نصری، کیوو اور شمی کے گھر شامل ہیں۔

3

جبکہ کیول بھیل کی معصوم بچی جل کر ہلاک ہوگئی لیکن کوئی منتخب نمائندہ نہ ہی ضلعی و مقامی انتظامیہ کا کوئی اہلکار ان کی مدد کو پہنچا۔انھوں نے کہا کہ ہم پانچوں خاندان کھلے آسمان کے نیچے بے یار ومددگار پڑے ہوئے ہیں،فائیر بریگیڈ یہاں سے20کلومیٹر کے فاصلے پر ہے وہ بھی ہماری مدد کو نہیں پہنچ سکے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔