شہید قائد کے وژن پر عمل کرکے لائبریریاں قائم کیں سسی پلیجو

شہداد پور میں عبدالسلام تھہیم میموریل لائبریری کی افتتاحی تقریب سے خطاب


Nama Nigar March 11, 2013
سسی پلیجو نے کہا کہ انگریزوں کے خلاف آزادی کی جنگ میں سانگھڑ کی خواتین نے مجاہدوں کے ساتھ شانہ بشانہ لڑ کر جانیں قربان کیں۔ فوٹو :فائل

صوبائی وزیر ثقافت سسی پلیجونے کہا ہے کہ قیام پاکستان کے چند سال بعد آمریت کے دور میں بربریت کے راج کے باعث سندھ میں اقتصادی،معاشی اور تعلیمی نظام کو تباہ کر کے صوبے کو ایک صدی پیچھے کر دیا گیا۔

پی پی کی حکومت نے5سال موجودہ دور میں اپنی شہید قائد کے وژن پر عمل پیرا ہو کر سندھ کے23پسماندہ اضلاع میں شہید بے نظیر بھٹوکمپلیکس تعمیر کرا کے تعلیمی شعور پیدا کرنے کے لیے لائبریریوں کے جال بچھا دیے ہیں۔ان خیالات کا اظہار انھوں نے مونو ٹیکنیک کالج شہدادپور میں محکمہ ثقافت کی جانب سے قائم کی جانے والی عبدالسلام تھہیم میموریل لائبریری کے افتتاح کے موقع پر منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

5

اس موقع پررکن سندھ اسمبلی شاہد خان تھہیم،مختیار شورو،سیکریٹری ثقافت عبدالعزیز عقیلی،محمد علی مانجھی بھی موجود تھے۔ سسی پلیجو نے کہا کہ انگریزوں کے خلاف آزادی کی جنگ میں سانگھڑ کی خواتین نے مجاہدوں کے ساتھ شانہ بشانہ لڑ کر جانیں قربان کیں۔ انھوں نے کہا کہ سندھ کے غیور عوام کا ووٹ ماضی میں بھی بھٹو کا تھا اور مستقبل میں بھی پی پی کے امیدوار بھاری اکثریت سے کامیاب ہوں گے ہم ہر حالت میں خارجی سیاستدانوں کا راستہ بند کر دیں گے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔