شمالی کوریا ایک اور میزائل تجربے کی تیاری کررہا ہے جاپان

یہ میزائل تجربہ شمالی کوریا کی سرمائی فوجی مشقوں کے دوران کیا جاسکتا ہے


ویب ڈیسک November 28, 2017
شمالی کوریا ایک اورمیزائل تجربے کی تیاریوں میں مصروف ہے۔ (فوٹو: رائٹرز)

جاپان نے شمالی کوریا کے خفیہ ریڈیو سگنلز کا سراغ لگایا ہے جس کے بعد خدشہ ظاہر کیا جارہا ہے کہ شمالی کوریا آئندہ چند روزمیں ایک اور میزائل کا تجربہ کرنے کی تیاریوں میں ہے۔

جاپانی حکام کا کہنا ہے کہ ان کے اداروں نے شمالی کوریا کے خفیہ ریڈیو سگنلوں کا سراغ لگالیا ہے جن سے ظاہر ہوتا ہے کہ شمالی کوریا آئندہ چند روز میں ایک اور میزائل تجربہ کرنے کی تیاریوں میں مصروف ہے۔ البتہ جاپانی دعوے کی تصدیق امریکی جاسوس سیارچوں سے نہیں ہوتی جو شمالی کوریا کی ایک ایک حرکت پر مسلسل نظر رکھے ہوئے ہیں۔

جاپانی خبررساں ادارے کا کہنا ہے کہ شمالی کوریا کے ممکنہ میزائل تجربے سے متعلق موصول ہونے والے ریڈیو سگنلز کے بعد جاپانی حکومت مستعدی سے صورتحال کا جائزہ لے رہی ہے جبکہ یہ بھی توقع کی جارہی ہے کہ یہ میزائل تجربہ شمالی کوریا کی سرمائی فوجی مشقوں کا حصہ ہوگا۔

اس خبر کو بھی پڑھیں: امریکا کے ساتھ کسی بھی وقت ایٹمی جنگ چھڑسکتی ہے، شمالی کوریا

دوسری جانب شمالی کوریا کی جانب سے ممکنہ میزائل تجربے کےحوالے سے ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے امریکی محکمہ دفاع (پنٹاگون) کے ترجمان کرنل روبرٹ میننگ کا کہنا ہے کہ امریکا شمالی کوریا پر گہری نگاہ رکھے ہوئے ہے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ سرِدست امریکا کی جانب سے شمالی کوریا کا تنازعہ الجھانے کےلیے سفارتی کوششیں جاری ہیں البتہ ان میں فوجی کارروائی کے امکانات بھی شامل ہیں جبکہ امریکا اور جنوبی کوریا کا اتحاد شمالی کوریا کے کسی بھی اشتعال انگیز حملے کا مؤثر جواب دینے کی صلاحیت رکھتا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔