نوازشریف کی زیرصدارت مسلم لیگ ن کا مشاورتی اجلاس

اجلاس میں وزیر داخلہ احسن اقبال نے فیض آباد دھرنا اور مذاکراتی عمل پر نواز شریف کو بریفنگ دی


ویب ڈیسک November 28, 2017
احتساب عدالت میں پیشی اور آئندہ کی سیاسی و قانونی حکمت عملی پر غور کیا گیا۔ فوٹو: فائل

پنجاب ہاؤس میں نواز شریف کی زیر صدارت مسلم لیگ (ن) کا غیررسمی مشاورتی اجلاس ہوا جس میں مختلف امور پر غور کیا گیا۔

ایکسپریس نیوزکے مطابق پنجاب ہاؤس میں نواز شریف کی زیر صدارت مسلم لیگ (ن) کا غیررسمی مشاورتی اجلاس ہوا جس میں وزیر داخلہ احسن اقبال، وزیر خارجہ خواجہ آصف، طارق فضل چوہدری، ڈاکٹر آصف کرمانی، پرویز رشید، مائزہ حمید، مصدق ملک اور دانیال عزیز نے شرکت کی۔

اجلاس میں احتساب عدالت میں پیشی اورآئندہ کی سیاسی وقانونی حکمت عملی پرغور جب کہ حلقہ بندیوں سے متعلق آئینی ترمیم بل اور سیاسی حکمت عملی پر مشاورت بھی کی گئی، اجلاس میں وزیر داخلہ احسن اقبال نے فیض آباد دھرنا اور مذاکراتی عمل پر نواز شریف کو بریفنگ دی، اس کے علاوہ اجلاس میں نوازشریف کی لندن روانگی سے متعلق بات چیت بھی کی گئی۔

واضح رہے کہ احتساب عدالت نے سابق وزیراعظم نوازشریف کی جانب سے دائر کی گئی آج کی سماعت ملتوی کرنے کی درخواست منظورکرلی ہے جب کہ سماعت 4 دسمبر تک ملتوی کردی گئی ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں