ڈی جے کالج بجلی کے بعد گیس بھی منقطع کردی گئی
بی ایس سی کے عملی امتحانات اورکالج کے پریکٹیکل کاسلسلہ روک دیاگیا
KARACHI:
کراچی کے قدیمی ڈی جے سندھ گورنمنٹ سائنس کالج میں صوبائی محکمہ تعلیم کی غفلت اورلاپرواہی کے سبب بجلی کے کنکشن کے بعداب گیس کاکنکشن بھی منقطع کردیاگیا۔
جس کے سبب کالج میں جامعہ کراچی کی جانب سے جاری بی ایس سی کے عملی امتحانات اورکالج کے پریکٹیکل کاسلسلہ روک دیاگیاہے،ڈی جے سندھ گورنمنٹ سائنس کالج میں نظری تدریس متاثرہونے کے بعدعملی تدریس رک گئی ہے، قابل ذکرامریہ ہے کہ کراچی کے اس قدیمی ڈی جے سندھ گورنمنٹ سائنس کالج میں بجلی اورگیس کے کنکشن منقطع ہیں اورطلبا کاتدریسی سلسلہ شدیدمتاثرہے جبکہ دوسری جانب کالج کے بالکل سامنے اس کے ''پرنسپل بینگلو''میں قائم صوبائی وزیرتعلیم کے کیمپ آفس اورسندھ ٹیکسٹ بک بورڈ کے دفترمیںبجلی بحال ہے۔
دفترمیں ائیرکنڈیشن کام کررہاہے اوراس کابل ڈی جے سندھ گورنمنٹ سائنس کالج کے نام آرہاہے، بظاہربل ادانہیں کیاجارہا لیکن مذکورہ دفترکی بجلی بحال ہے،ڈی جے سندھ گورنمنٹ سائنس کالج کے ایک پروفیسرنے ''ایکسپریس''کوبتایاکہ کالج کے پاس فنڈہی نہیں کہ بجلی اورگیس کے بلوں کی ادائیگی کی جاسکے جس کے سبب سوئی گیس کاعملہ کنکشن منقطع کرکے میٹراپنے ساتھ لے گیا، اس معاملے کی رپورٹ ڈائریکٹرجنرل کالجز سندھ اوراسی دفترکے ڈائریکٹرفنانس کوکردی گئی ہے تاہم تاحال حکام کی جانب سے بجلی اورگیس کے کنکشن کی بحالی کے لیے کوئی عملی اقدام سامنے نہیں آیاہے۔