گولڈن ٹائیگر کا جوڑا سفاری پارک کے حوالے کردیا گیا

سفاری پارک میں میں مزید نئے جانور اور پرندے لائے جائینگے، متانت علی

بلدیہ عظمیٰ کی جانب سے سفاری پارک کے حوالے کیے جانے والے گولڈن ٹائیگر کا جوڑا۔ فوٹو: آن لائن

KARACHI:
بلدیہ عظمیٰ کراچی کے چیف آفیسر متانت علی خان نے اتوار گولڈن Tabby ٹائیگر کی خوبصورت اور دلکش جوڑی کو سفاری پارک کی انتظامیہ کے حوالے کردیا۔

اس موقع پر سینئر ڈائریکٹر اسپورٹس کلچر اینڈ ریکریشن محمد ریحان خان ، ڈائریکٹر سفاری پارک سلمان شمسی، ڈائریکٹر میڈیامینجمنٹ علی حسن ساجد ، میڈیا کے نمائندے اور شہریوں کی بڑی تعداد بھی موجود تھی، یہ گولڈن Tabby ٹائیگر لاہور کے ایک پرائیویٹ فارم سے کراچی لائے گئے ہیں اور انکی عمر چار سال ہے۔




یہ گولڈن ٹائیگر بنگال ٹائیگر کے خاندان سے تعلق رکھتے ہیں، متانت علی خان نے کہا کہ سفاری پارک میں نئے جانوروں اور پرندوں کے اضافے کو مسلسل جاری رکھا جائے گا اور جلد ہی دوسرے جانور اور 40 سے 50 اقسام کے رنگ برنگے پرندے بھی سفاری پارک لائے جائیں گے جس کیلیے 35 ہزار اسکوائر فٹ پر مینی برڈز آوری بنائی جارہی ہے۔
Load Next Story