ن لیگ ہمیشہ پارلیمنٹ سے دوررہتی ہے خورشید شاہ

پیپلزپارٹی نے ہمیشہ پارلیمنٹ سے طاقت لی اورپارلیمنٹ کی قوت کوبڑھایا، اپوزیشن لیڈر


ویب ڈیسک November 28, 2017
دھرنے کے بعد پاکستان کے بارے میں عالمی سطح پر منفی لکھا گیا: فوٹو: فائل

اپوزیشن لیڈرخورشید شاہ کا کہنا ہے کہ نوازلیگ ہمیشہ پارلیمنٹ سے دوررہتی ہے اورحکومت نے دھرنے کا معاملہ بھی پارلیمنٹ میں لانے سے گریزکیا۔

اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے اپوزیشن لیڈرخورشید شاہ نے کہا کہ دھرنے سے دنیا میں پاکستان کے بارے میں منفی پیغام گیا، پیپلزپارٹی ساری صورتحال پرپریشان ہے، پیپلزپارٹی نے ہمیشہ پارلیمنٹ سے طاقت لی اورپارلیمنٹ کی قوت کو بڑھایا، پیپلزپارٹی کو پاکستان کے مثبت امیج، خود مختاری اورسالمیت کی فکر ہے اور بحران میں واضح پیغام دیا کہ ہم جمہوریت اورپارلیمنٹ کے ساتھ کھڑے ہیں۔

اپوزیشن لیڈرخورشید شاہ نے کہا کہ نوازلیگ ہمیشہ پارلیمنٹ سے دوررہتی ہے، حکومت نے دھرنے کا معاملہ پارلیمنٹ میں لانے سے گریز کیا، حالیہ دھرنے کے بعد پاکستان کے بارے میں عالمی سطح پر منفی لکھا گیا اور حکومت نے جس طرح صورتحال کو ہینڈل کیا عدالت میں بھی اس حوالے سے ریمارکس سامنے آئے۔

خورشید شاہ نے حلقہ بندیوں کے بل کی سینٹ سے منظوری کا معاملے پرکہا کہ سینیٹ کااجلاس دوبارہ ہونے سے پہلے حل نکلنے کی امید ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں