جرمنی میں عمارت میں آتشزدگی6 بچوں سمیت 7 افراد ہلاک

عمارت میں دو خاندانوں 13 افراد رہائش پزیر تھے جب کہ ہلاک ہونے والے والے تمام افراد کا تعلق ترکی سے ہے


ویب ڈیسک March 11, 2013
اسٹوٹ گارڈ کی تین منزلہ عمارت میں اچانک آگ بھڑک اٹھی جس کی زد میں آنے سےایک ہی خاندان کے 7 افراد ہلاک ہوگئے. فوٹو: ایکسپریس نیوز

جرمنی میں ایک عمارت میں آگ لگنے سے6 بچوں سمیت7 افراد ہلاک ہوگئے


غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق جرمنی کے علاقے بیکننگ میں ایک عمارت کی دوسری منزل پر آگ بھڑک اٹھی جس نے دیکھتے ہی دیکھتے پوری عمارت کو اپنی لپیٹ میں لے لیا۔ آگ لگنے سے ایک ہی خاندان کے 7 افراد ہلاک جب کہ 3 زخمی ہوگئے۔ ہلاک ہونے والوں میں 6ببے بھی شامل ہیں۔


پولیس کا کہنا ہے کہ عمارت میں دو خاندانوں 13 افراد رہائش پزیر تھے جب کہ ہلاک ہونے والے والے تمام افراد کا تعلق ترکی سے ہے ،مقامی حکام کے مطابق آتشزدگی کی وجوہات جاننے کیلئے تحقیقات شروع کردی گئی ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں