ملک کی ترقی کے لئے اتحاد واتفاق ناگزیرہے شہبازشریف

وقت کا تقاضا ہے کہ اتفاق و اتحاد اوریگانگت کے جذبات کو فروغ دیا جائے، وزیر اعلی پنجاب

ملک کی ترقی وخوشحالی کے لئے سب کو مل کرکام کرنا ہے، شہباز شریف: فوٹو: فائل

وزیراعلی پنجاب شہبازشریف کا کہنا ہے کہ پاکستان ہے توہم سب ہیں اوراسی سے ہماری پہچان ہے جب کہ ملک کی ترقی کے لئے اتحادواتفاق ناگزیرہے۔


وزیراعلی پنجاب شہبازشریف کا اپنے بیان میں کہنا تھا کہ پاکستان ہے توہم سب ہیں اوراسی سے ہماری پہچان ہے، ملک کی ترقی کے لئے اتحاد واتفاق ناگزیرہے اوراس کے لیے سب کومل کرکام کرنا ہوگا جب کہ ان سنہری اصولوں کواپنائے بغیرکوئی بھی ملک یا قوم ترقی نہیں کرسکتی۔

وزیراعلی پنجاب شہبازشریف نے کہا کہ ملک میں اتفاق واتحاد کے فروغ کے لئے تمام طبقات کواپنا مثبت اورموثرکردارادا کرنا ہوگا اوروقت کا تقاضا ہے کہ اتفاق و اتحاد اور یگانگت کے جذبات کو فروغ دیا جائے۔
Load Next Story