انتخابات پرانے کاغذات نامزدگی کے تحت ہی کرائے جائیں گے الیکشن کمیشن

نئے کاغذات نامزدگی کی مدت میں توسیع نہیں کرسکتے، الیکشن کمیشن


ویب ڈیسک March 11, 2013
نئے کاغذات نامزدگی کی مدت میں توسیع نہیں کرسکتے، الیکشن کمیشن ۔ فوٹو: فائل

الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ انتخابات پرانے کاغذات نامزدگی کے تحت ہی کرائے جائیں گے۔

کاغذات نامزدگی میں ترامیم کے لئے الیکشن کمیشن کی جانب سے حکومت کو دی گئی ڈیڈلائن ختم ہوگئی،الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ نئے کاغذات نامزدگی کی مدت میں توسیع نہیں کرسکتے، الیکشن پرانے کاغذات نامزدگی کےتحت ہوں گے، الیکشن کمیشن کے مطابق نامزدگی کےایک لاکھ کاغذات کی چھپوائی کرنی ہے۔

اس موقع پر ایڈیشنل سیکریٹری افضل خان کا کہنا تھا کہ کاغذات نامزدگی کے لئے صدر کا انتظار کیا جائے، صدر ملک سے باہر ہیں الیکشن کمشن انتظار کرے، امید ہے کاغذات نامزدگی کی ترامیم پر حکومت سے مثبت جواب ملے گا، انہوں نے کہا کہ الیکشن کمیشن کو تمام ضروری آئینی اختیارات حاصل ہیں، الیکشن کمیشن انتخابی شیڈول پر سختی سے عمل کرے گا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں