سانحہ بادامی باغ255 میں سے 60 خاندانوں کو 55 لاکھ روپے کے امدادی چیک مل گئے

وفاقی حکومت نے سانحہ بادامی باغ کے متاثرین کو 5، 5 لاکھ اوروزیراعظم نے 3، 3 لاکھ روپے امداد دینے کا اعلان کیا ہے۔


ویب ڈیسک March 11, 2013
وفاقی حکومت نے سانحہ بادامی باغ کے متاثرین کو 5، 5 لاکھ اوروزیراعظم نے 3، 3 لاکھ روپے امداد دینے کا اعلان کیا ہے۔ فوٹو : ایکسپریس

KARACHI: پنجاب حکومت کی طرف سے سانحہ بادامی باغ کے 255 متاثرہ خاندانوں میں سے 60 کو 5،5 لاکھ روپے کے امدادی چیک مل گئے۔

سانحہ بادامی باغ کے متاثرین کی امداد اوران کے گھروں کی تعمیرکا کام شروع کردیا گیا ہے، ابتدائی مرحلے میں متاثرہ مکانوں کوگرایا جارہا ہے جبکہ گھروں کی دوبارہ تعمیرکے لیے تعمیراتی سامان پہنچانے کا بھی آغازہوچکا ہے ، اقلیتی رہنماؤں اور ضلعی حکومت کی طرف سے متاثرین کوکھانا بھی دیا جارہا ہے۔

پنجاب حکومت کی طرف سے رکن قومی اسمبلی حمزہ شہبازنے 60 متاثرہ خاندانوں میں 5 ، 5 لاکھ روپے کے چیک تقسیم کردیئے ہیں جبکہ وفاقی حکومت نے سانحہ بادامی باغ کے متاثرین کو 5، 5 لاکھ اوروزیراعظم راجہ پرویزاشرف نے 3، 3 لاکھ روپے امداد دینے کااعلان کیا ہے۔

پولیس نے وزیراعلیٰ پنجاب شہبازشریف کے حکم پرشرپسندوں کے خلاف آپریشن تیزکردیا ہے اوراب تک 80 نامزد ملزموں میں سے 40 کوگرفتارکیا جاچکا ہے تاہم پولیس حکام نے واضح کیا ہے کہ 150 افراد کوحراست میں لے کرسانحے کی تفتیش کی جارہی ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں