عمان کی بحریہ کے سربراہ کی نیول چیف ایڈمرل ظفر محمود عباسی سے ملاقات
ملاقات کے دوران دونوں ممالک کی بحری افواج کےمابین تعاون کے مختلف شعبوں پر تبادلہ خیال، ترجمان پاک بحریہ
خلیجی ریاست عمان کی بحریہ کے سربراہ نے نیول چیف ایڈمرل ظفر محمود عباسی سے ملاقات کی ہے۔
ترجمان پاک بحریہ کے مطابق عمان کی رائل بحریہ کے سربراہ ریئر ایڈمرل عبد اللہ بن خامس بن عبد اللہ الرئیسی نیول ہیڈکوارٹرز پہنچے، جہاں پاک بحریہ کے سربراہ ایڈمرل ظفر محمود عباسی نے ان کا استقبال کیا۔ نیول ہیڈ کوارٹرز آمد پر پاک بحریہ کے چاق و چوبند دستے نے معزز مہمان کو سلامی پیش کی۔
بعد ازاں ریئر ایڈمرل عبد اللہ بن خامس بن عبد اللہ الرئیسی نے ایڈمرل ظفر محمود عباسی سے ملاقات کی، جس میں پیشہ ورانہ اُمور اوردونوں ممالک کی بحری افواج کے مابین تعاون کے مختلف شعبوں پرتبادلہ خیال کیا گیا۔ معزز مہمان کو خطے کی میری ٹائم صورت حال اور خطے کی میری ٹائم سیکیورٹی میں پاک بحریہ کے کردار پر تفصیلی بریفنگ بھی دی گئی۔
اس موقع پر نیول چیف ایڈمرل ظفر محمود عباسی نے کولیشن میری ٹائم کمپین پلان اور بحری قزاقی کی بیخ کنی کے آپریشنزمیں پاک بحریہ کے کردارپر روشنی ڈالی۔ عمان کی رائل بحریہ کے سربراہ نے خطے میں امن و استحکام کے قیام کے سلسلے میں پاک بحریہ کی خدمات اور کردار کو سراہا۔