امریكا نے طالبان كے ساتھ خفیہ مذاكرات سے متعلق كرزئی كا بیان مسترد کردیا

طالبان كےترجمان ذبیح اللہ مجاہدنے كرزئی كےبیان كو یكسرغلط قراردیتے ہوئے كہا ہےكہ امریكا سے كوئی مذاكرات نہیں ہورہے۔


/INP March 11, 2013
طالبان كےترجمان ذبیح اللہ مجاہدنے كرزئی كےبیان كو یكسرغلط قراردیتے ہوئے كہا ہےكہ امریكا سے كوئی مذاكرات نہیں ہورہے۔ فوٹو: رائٹرز

امریكی وزیر دفاع چک ہیگل نے طالبان كیساتھ خفیہ مذاكرات سے متعلق افغان صدر حامد كرزئی كا بیان مسترد كرتے ہوئے کہا ہے کہ طالبان سے مذاكرات كے الزام میں كوئی سچائی نہیں ، مذاكرات كی كوشش كے لئے یک طرفہ طور پر كام نہیں كر رہے۔


افغانستان کے دارالحکومت کابل میں صدر حامد کرزئی سے ملاقات کے بعد میڈیا سے بات کرتے ہوئے امریکی وزیر دفاع چک ہیگل نے كہا كہ انہوں نے صدر كرزئی كو بتایا ہے كہ امریكا طالبان كے ساتھ مذاكرات كی كوشش كے لئے یک طرفہ طور پر كام نہیں كررہا، حقیقت یہ ہے كہ امن كے كسی بھی امكان یا سیاسی تصفیے كی قیادت افغان كریں گے، امریكا اس میں صرف مدد فراہم كرے گا۔ دوسری جانب طالبان كے ترجمان ذبیح اللہ مجاہد نے بھی كرزئی كے بیان كو یكسر غلط قرار دیتے ہوئے كہا ہے كہ امریكا سے كوئی مذاكرات نہیں ہورہے۔


واضح رہے کہ گزشتہ روز افغان صدر حامد کرزئی نے كہا تھا كہ طالبان روزانہ امریكی حكام كے ساتھ بات چیت كر رہے ہیں اور یہ مذاكرات خلیجی اور یورپی ممالک میں ہورہے ہیں ۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔